کراچی کے لوگ ناک کی الرجی سے بچیں ؛ڈاکٹرجاوید جمالی

اس وقت دن میں موسم گرم اور رات کو ٹھنڈا ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں نزلہ زکام اور بخار کی شکایات رپورٹ ہورہی ہیں اس مرض سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے – کراچی میں موسم اچانک تبدیل ‘دن میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور رات میں خنکی برقرار رہنے سے ناک اور گلے کے امراض بڑھ سکتے ہیں اس لئے عوام احتیاط کریں ۔

کراچی کے معروف ماہر امراض ناک کان و حلق ڈاکٹر جاوید جمالی نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے مہینوں میں عموماً ناک کی الرجی کا مرض بڑھ جاتاہے‘ آج کل کراچی میں دن میں اچانک تیز دھوپ اور گرمی ہو جاتی ہے، گرمی لگنے سے ایک دم بخار بھی ہو سکتا ہے ، ایسے میں شہری ٹھنڈا پانی استعمال کررہے ہیں جس سے گریز کریں ، گرمی سے آکر ایک دم پنکھے یا اے سی میں نہ بیٹھیں ، موٹر سائیکل چلانے والے حضرات ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں، اس موسم میں پولن الرجی ہو جاتی ہے اس دوران کولڈڈرنک اور مرچ مصالحے والے کھانوں سے بھی احتیاط کریں ۔مگر پنجاب میں ایک بار پھر پہاڑوں پر برف باری کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے یہاں بھی لوگوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں -شہریوں کو چاہیے کہ گھر سے باہر نکلتے وقت گرم کپڑوں کا استعمال جاری رکھیں –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا