کراچی کے علاقے میں سرنگ بنا کر پانی چوری کیے جانے کا انکشاف

شہر قائد میں گزشتہ چند سال کے دوران بڑے پیمانے پر15ارب روپے کا پانی چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ “جنگ” کی خبر کے مطابق پانی چوری کرنے کیلئے20فٹ گہرائی میں 200فٹ لمبی سرنگ بنائی گئی تھی۔ رینجرزاور واٹر بورڈ کی بھینس کالونی کے قریب مشترکہ کارروائی کی، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حکام کے مطابق ہالیجی جھیل کی54انچ کی لائن سے پانی چوری کیا جارہا تھا۔ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ امیجز کی مدد سے اپنے افسران کیخلاف بھی تحقیقات کریں گے،ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ لانڈھی لیبر سکوائر کے نزدیک سرنگ بنا کر6پائپ لائنوں کے ذریعے چوری کی جارہی تھی۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی