کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں اک زیر تعمیر عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چار مزدور مزدور تھے جبکہ پانچواں وہاں سے گزرنے والا گلیوں میں چیزیں بیچنے والا شخص تھا۔

شاہ فیصل کالونی تھانے کے ہاؤس آفیسر ثاقب خان نے بتایا کہ مزدور سیمنٹ کنکریٹ کی مضبوط چھت بچھانے میں مصروف تھے جب وہ گر گئی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں 40 گز کے پلاٹ پر دو منزلوں کی تعمیر کا کام جاری تھا جو کہ خستہ حال تھا وہ اس ناقص میٹیریل بھاری چھت کا بوجھ اٹھا نہیں سکا اور عمارت زمیں بوس ہوگئی ۔ ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چار مزدور تھے جبکہ پانچواں راہگیر دکاندار تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹا کر لاشیں نکالی گئیں۔

اس پر اب پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ناقص میٹیریل استعمال کرنے پر مالک کے خلاف انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے کے الزام میں فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔قبل ازیں ایدھی ریسکیو سروس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک لاش اور ایک زخمی کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں زیر تعمیر عمارت ‘ریگرا ہائٹس’ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی