کراچی کے تاجروں کا شہباز شریف کو خان سے بات کرنے کا مشورہ

کراچی میں تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کو تجویز پیش کی ہے کہ عمران خان سے بات چیت کی جائے۔ کیونکہ جب تک عوام کی حمایت حکومت کو نہین ملے گی کوئی ملک پاکستان کے ساتھ نہیں چلے گا او دنیا کو علم ہے کہ اس وقت پاکستانی عوام صرف خان کے ساتھ کھڑی ہے -اب اس کا احساس بڑے تاجروں کو بھی ہوگیا ہے انہیں نظر آگیا ہے کہ عوام بھوکے مرجائیں گے مگر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جس سے معیشت کی اور بربادی ہوگی –

ایکسپریس نیوز کے مطابق تاجروں نے وزیر اعظم کو پڑوسی ملک بھارت سے بھی تعلقات بہتر کرنے کی بھی تجویز دی ہے، عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا بہت اچھا فیصلہ کیا میں چاہتا ہوں آپ مزید ہاتھ ملائیں، ایک ہاتھ پڑوسی ملک بھارت سمیت دیگر ممالک سے ملائیں اور ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسیوں سے ملائیں، آپ نے سٹاک مارکیٹ کو اوپر پہنچایا مگر بجلی کی قیمت بھی کم کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بزنس کمیونٹی کی ضرورت ہے آپ لوگ آگے آئیں، تہیہ کرلیں کہ پانچ برس میں ایکسپورٹ کو دگنا کرنا ہے، پاکستانی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا اسے آگے لانا ہے، اسمگلنگ کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں اس کی وجہ سے ریونیو کم ہوگیا۔مگر خان کو علم ہے کہ مزاکرات صرف فوج کے ساتھ ہی ہوں گے اس لیے کپتان صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہاتھ ملائے گا اس حکومت کے ساتھ معاملات طے کرنے ہوتے تو 8 فروری کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کو حکومت دیے جانے کی کوشش تھی مگر خان نے صاف انکار کردیا تھا -جس کی وجہ سے اسے حکومت تو نہیں ملی تھی تاہم عوام میں اس کی قدر و منزلت اور وقار بہت بڑھ گیا تھا
اور انہیں یہ اچھا لگا تھا کہ انھون نے جس شخص کو ووٹ دالا وہ ان کی توقعات پر پورا اترا اور وہ جب بھی اقتدار میں آئے گا صرف ہمارے لیے کام کرے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی