کراچی کے اساتذہ کو ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ٹیبلیٹس مل رہے ہیں

کراچی: پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے آغاز سے قبل کراچی کے اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی اور مجموعی طور پر ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کیے گئے۔

Image Source: ARY News

آئندہ عام انتخابات ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے، جس کے لیے پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے تحت کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دی جا رہی ہے۔
گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول انجمن اسلامیہ لیاقت آباد میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے اساتذہ میں ٹیبلٹس تقسیم کی گئیں۔
مردم شماری کی نگران اور ماسٹر ٹرینر امبر سلطانہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے تربیتی مرحلہ 21 جنوری تک جاری رہے گا، اور مردم شماری کا عمل یکم فروری سے شروع ہوگا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ مردم شماری میں کاغذ اور قلم استعمال نہیں کیا جائے گا، ادارہ شماریات اور تربیت یافتہ عملہ ڈیٹا کو ٹیبلیٹ میں فیڈ کرے گا۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد