ایم متحدہ قومی مومنٹ اور حکومت میں لاپتہ افراد کے معاملے پر کشیدگی بڑھنے لگی ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا کہ ان کے لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے لیکن اب ان میں سے 3 افراد کی میتیں ملیں تو کراچی کے لوگ طیش میں آگئے
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما جب تعزیت کے لیے پہنچے تو لاپتہ کارکن وسیم راجو کی نمازہ جنازہ میں بدمزگی پیدا ہو گئی لوگ اپنے رہنماؤں سے بدگمان ہوچکے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم رہنماؤں نے ان افراد کیا بازیابی کے لیے زبانی بیان بازی کے کوئی کام نہیں کیا ۔
بول نیوز کے اینکر کاکہنا تھا کہ� ایم کیو ایم قیادت کے لیے مشکلات پیدا ہوگئیں اور عامر خان کو مبینہ طور پر تھپڑ بھی مارے گئے ۔ کارکنان نے وہاں آئے رہنماؤں کا گھیراؤ شروع کردیا۔کارکنان نے ایم کیو ایم رہنماؤں پر شدید تنقید کی۔ اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور جنازے میں افراتفری مچ گئی جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے مشتعل افراد سے ایم کیو ایم کی قیادت کو اپنے حصار میں لیا اور یوں ان کی جان بخشی ہوئی ۔