کراچی کی عدالت کا پولیس کو باجے بجانے اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا حکم

پاکستانیوں نے جشن آزادی منانے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا تھا کہ بڑے بڑے باجے لے کر دن رات گلیوں اور سڑکوں پر شور مچاتے پھرتے تھے جس سے صوتی آلودگی پھیل رہی تھی اور اس سے بوڑھے اور بیمار لوگ سخت اذیت کا شکار ہوتے تھے اب عدالت نے اس شرانگیز تفریح کا قلع قمع کردیا ہے -عدالت نے جشن آزادی کے موقع پرباجے کی خریدو فروخت اور بجانے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

 

جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکی عدالت نے شہر میں ضابطہ فوجداری کی سیکشن 190(2) کے تحت پولیس کو باجے بجانے اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ باجے فروخت کرنے اور بجانے والوں کیخلاف کارروائی کرکے آگاہ کیا جائے۔ جشن آزادی کے موقع پر باجے بجا کر عوام کو پریشان کیا جاتا ہے اور ان کی فروخت بھی کھلے عام ہوتی ہے۔اب جو بھی باجے بجاتا یا باجے بیچتا پکڑا گیا پولیس اس کا بینڈ بجا دے گی – امید ہے کہ اب لاہور سمیت پنجاب میں بھی باجے بجانے پر پابندی عائید کردی جائے گی اور عوام کو سکون نصیب ہوگا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم