کراچی کی جانب بڑھتے سمندری طوفان بائپر جوائے میں شدت آگئی طوفان کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے شہر کراچی کی جانب بڑھنے والے طوفان کے حوالے سے اچھی خبریں موصول نہیں ہورہیں اور اس کا رخ اب بھی پاکستان عمان اور بھارت کی جانب ہی ہے اگر یہ اسی شدت کے ساتھ کراچی کی ساحلی پٹی سے ٹکرا جاتا ہے تو بہت زیادہ مالی نقصان کا خدشہ ہے -کیونکہ یہ رمارات اور ہوٹلوں کو ملیا میٹ کرسکتا ہے –
سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار ہے، ری طوفان مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔ موجودہ صورت حال پر کمشنر کراچی نے دفعہ 144کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی ہیں

 

سمندی طوفان کراچی کے جنوب سے 1040 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 1020 کلو میٹر دور ہے، سمندری طوفان موجودہ ٹریک پر چلتا رہا تو پاکستان کے مکران ساحلی علاقوں کی جانب ہوسکتا ہے، جبکہ بھارتی گجرات اور سندھ کی ساحلی پٹی سے طوفان کے ٹکرانے کا امکان ہے۔ طوفان کی پیش قدمی کے سبب 13جون کی رات سے 14جون کی صبح تک سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

 

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ، پی ڈی ایم اے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہے، مکران کے ساحل پر دفعہ 144 کے نافذ کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ جہانزیب خان نے بتایا کہ ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں 300 خاندانوں کیلئے فوڈ اور نان فوڈ آئٹم گوادر بھجوائے جا رہے ہیں جبکہ پاک فوج ،کوسٹ گارڈ، ایف سی اور انتظامیہ سے مکمل رابطے ہیں، 2 ریسکیو بورٹس گوادر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز