کراچی کی بندرگاہ سے برطانیہ سمگل کی جانے والی 360 کلوگرام ہیروئین پکڑی گئی

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کراچی کے بندرگاہ ٹرمینل پرایک بڑی کامیاب کاروائی کی اور چھاپہ مار کر 360 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر اے این ایف نے بندرگاہ پر چھاپہ مار کر برطانیہ کے لیے بک کیے گئے کارگو کے کنٹینرز سے 360 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق کنٹینرز کو تحویل میں لے کر کنٹینرز میں موجود سامان کی اچھی طرح تلاشی لی گئی۔ “کارگو کی تلاشی کے دوران 1200 سینیٹری پائپ مشتبہ پائے گئے، ۔

ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران ہر پائپ میں چھپائی گئی 300 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ، جبکہ تمام سمگل کی جانے والی ہیروئن کا وزن 360 کلو تھا ۔

ترجمان نے کہا کہ یہ کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی نے برطانیہ میں نارتھ آئرلینڈ میں پہنچانے کے لیے بھیجا تھا۔

اے این ایف نے بتایا کہ اے این ایف نے جرم کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی