کراچی :ڈاکوؤں کی انوکھی کاروائی ؛ شادی ہال میں گھس کر لوٹ مار

سندھ میں پاکستانی شہریوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے خاص طور پر کراچی تو بالکل غیر محفوظ ہوگیا ہے -آج 2 ڈاکوؤں نے ایسی واردات کی جس نے پورے ملک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دو مسلح ڈاکوؤں نے شادی ہال پر دھاوا بولا ، ڈاکو شادی ہال میں گھس ،مہمانوں کو یرغمال بنا یا اور ایک درجن سے زائد مہمانوں سے نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر شادی ہال سے باہر کھڑی اپنی موٹر سائیکل پر با آسانی فرار ہو گئے ۔

 

 

 

پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ڈکیتی کی واردات شادی کی تقریب کے اختتام کے وقت پیش آئی جب بارا ت جا چکی تھی اور زیادہ تر مہمان جاچکے تھے اور صرف دلہن کے اہل خانہ وہاں موجود تھے ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی