کراچی : ڈاکوؤں سے واپس لے کر تھانے میں رکھے 2 کروڑ 7لاکھ روپے پھرچوری ہوگئے

کراچی میں قانون کا کھلواڑ جاری ہے قانون شکنی کی کوئی نہ کوئی خبر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہے اور اب یہ خبر آئی ہے کہ ایک تاجر کے لوٹے ہوئے 3 کروڑ روپے میں سے 2کروڑ 7 لاکھ 70 ہزار روپے جو بازیاب توکرلیے گئے تھے مگر اب تک اس کو واپس نہیں کیے گئے تھے اور تھانے میں ہی بطور کیس پراپرٹی رکھے ہوئے تھے اب تھانے سے ہی چوری کرلیے گئے ہیں پولیس حکام کے مطابق رواں سال فروری میں داؤد پوتہ روڈ پرسنارسے ساڑھے 3 کروڑروپے لوٹ لیے گئے تھے تاہم سندھ پولیس نے کمال مہارت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ رقم برآمد کرلی تھی اور واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا تھا-

اس کے بعد سے اب تک یہ رقم مال خانے میں بطور کیس پراپرٹی رکھی تھی۔ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے بتایا کہ مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے – جس کی سربراہی ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کریں گے جبکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایک خاتون افسر ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ زاہدہ پروین اور ایس پی صدرعلی مردان شاہ شامل ہیں۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے