کراچی : ٹرین کی زد میں آکر باپ اور اس کے 3 کمسن بچے جاں بحق

پیر کو کراچی کے نواحی علاقے میں ایک شخص اور اس کے تین کمسن بیٹے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ باپ اور اس کا ایک بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو چھوٹے لڑکے شدید زخمی ہو گئےجنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر خالق حقیقی سے جا ملے ۔

وہ بن قاسم ریلوے اسٹیشن کے قریب لکڑیاں جمع کرنے نکلے تھے۔ ایک پڑوسی نے ان اموات کا ذمہ دار گیس کی قلت قرار دیا ہے جن کا پاکستان کو اس موسم گرما میں سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان ریلوے پولیس کا کانسٹیبل محمد انصر رضا بن قاسم ریلوے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر تھا جب اسے معلوم ہوا کہ کراچی ایکسپریس نے شام 5 بجے پلیٹ فارم سے کچھ فاصلے پر چند لوگوں کو ٹکر مار دی ہے۔

رضا کا کہنا ہے کہ بچےٹکر لگنے سے دور نالے میں جا گرے اور لوگوں کو مدد کی لیے پکارنا شروع کیا ۔ اس وقت تک موقع پر جمع ہونے والے لوگوں نے انہیں نالے سے نکال لیا۔ مگر وہ شدید زخمی ہو چکے تھے۔

شخصحادثے کا شکار ہونے ولے 40 سالہ شخص عبد الغفار اوراس کا 12 سالہ لڑکا منیر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ۔

ان کی شناخت 8 سالہ تنویر اور 6 سالہ نصیر کے طور پر ہوئی ۔

لاشوں اور زخمی بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی