کراچی والوں کا بھی سویا ہوا نصیب جاگ گیا :80 بسیں 25 دسمبر کو مل جائیں گی

وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران گرین لائن بس سروس منصوبے کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کر دیا ہے۔افتتاح گرین لائن منصوبے کے مرکزی اسٹیشن نمایش چورنگی پر کیا گیا۔ انہوں نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ہائبرڈ بس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔

بس سروس میں 80 ہائبرڈ بسیں شامل ہوں گی جو سرجانی سے جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب میونسپل پارک تک 22 کلومیٹر کے روٹ پر چلیں گی، اس کے روٹ پر 23 اسٹیشنز ہوں گے۔ذرائع کے مطابق تاجروں کا وفد گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کرے گا۔ پی ٹی آئی سندھ ریجن کے عہدیدار بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گےوزیراعظم عمران خان منصوبے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے

گرین لائن بس منصوبے کا اعلان مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے جولائی 2014 میں کیا تھا۔26 فروری 2016 کو سرجانی سے گرو مندر تک 17.8 کلومیٹر طویل ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔جدید سٹیٹ آف دی آرٹ لفٹیں اور خودکار ٹکٹنگ سسٹم ہر بس سٹیشن پر مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔ بسوں کی آمد اور روانگی کے بارے میں تمام تفصیلات بس اسٹیشنوں پر نصب ڈیجیٹل اسکرینوں پر دستیاب ہوں گی۔

ہر بس میں 200 سے 250 مسافروں کی گنجائش ہوگی جبکہ کرایہ 20 سے 50 روپے کے درمیان متوقع ہے۔ بسوں میں یو ایس بی پورٹ سے لے کر وہیل چیئرز تک کا مکمل نظام ہوگا۔منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔ گرین لائن بس منصوبے کے تحت گرو مندر اور نمایش چورنگی پر دو منزلہ انڈر پاس بنایا جا رہا ہے جہاں نہ صرف بین الاقوامی معیار کی بسیں چلیں گی بلکہ رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔

گرین لائن بس منصوبے کی نگرانی اور جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مسافروں کی سیکیورٹی کے لیے کم از کم 900 کیمروں پر مشتمل ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

عالمی منڈی میں پٹرول سستا ؛ پاکستان میں 12 روپے فی لٹرکمی کا امکان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ