کراچی نادرن بائی پاس انڈس چوک پر پاکستانی سٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین اداکار ولی شیخ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے ولی شیخ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پولیس پر برس پڑے

پاکستانی سٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین اداکار ولی شیخ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے ۔ ولی شیخ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی روداد سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر انڈس چوک سے پہلے گزر رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا اور ان کی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے -ولی شیخ کا کہنا تھا کہ اس واردات کی انہوں نے ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان سے گھڑی، موبائل فون اور 85 ہزار روپے نقدی جبکہ ان کے ساتھی کا موبائل فون اور 5 ہزار نقدی لوٹ لی۔ان کا کہنا ہے کہ نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی قائم کرنے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے انہیں آئے دن چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سامنا ہے انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد پکڑا جائے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی