پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں میں کل سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابتک 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پی ایم ڈی نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی 78 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
بدھ کو محکمہ موسمیات نے ایک الرٹ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مدھیہ پردیش کا کم دباؤ مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
نیپا ، سفاری پارک ، سرجانی ٹاؤن ، شاہراہ فیصل ، نیو ٹاؤن ، لیاقت آباد ، پوسٹ آفس ، جوہر چورنگی ، عائشہ منزل ، اور گارڈن ایسے علاقےتھے جہاں شدید بارش ہوئی ،جس کی وجہ سے گلیوں میں پانی جمع ہو گیا۔
مزید بتایا گیا کہ شہر کے کچھ مقامات اب بھی سیلاب کی سی صورتحال ہے ۔ ان علاقوں میں تین ہٹی پل ، جہانگیر روڈ ، اور ایم اے جناح روڈ شامل ہیں جس کے ناعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
جمعرات کی صبح اورنگی ٹاؤن میں بارش کے بعد مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کے تین بچےگر کر ہلاک ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سوہائی عزیز کے مطابق یہ واقعہ اورنگی ٹاؤن کی گلی 15 ، ایم پی آر کالونی میں پیش آیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ بارش کا پانی گذشتہ رات محلے میں جمع ہو گیا اور خاندان کے گھر میں داخل ہو گیا۔
گھر کے مالک رسول سعید اور گھر کے دیگر افراد پانی کی وجہ سے گھر سے باہر نکل آئے۔ تاہم چھت پر حوا خاتون اور اس کے بچے اندر سو رہے تھے۔کہ اچانک گھر کی چھت گر گئی جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے
پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ، رینجرز اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور منہدم گھر سے ملبہ ہٹانا شروع کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ملبے سے چار لاشیں ملی ہیں۔ ایس ایس پی عزیز نے بتایا کہ زخمیوں کے ساتھ ایک 10 سالہ بچہ بھی ملبے سے نکالا گیا۔