کراچی میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی: میٹروپولیٹن سٹی میں گزشتہ ہفتے کی شدید گرمی کے بعد شہریوں کے لیے موسم خوشگوار ہوگیا، کراچی میں گزشتہ رات ہلکی بارش ہوئی۔

مون سون کی بارش کا پہلا اسپیل بندرگاہی شہر میں 2 جولائی کو ہوگا جو 5 جولائی تک رہے گا کیونکہ مون سون ہوائیں آج شام سے تھرپارکر کے راستے سندھ میں داخل ہونا شروع ہوجائیں گی۔

محکمہ موسمیات نے اس مون سون میں شدید بارشوں کی وارننگ دی تھی۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

Image Source: SW

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں 2 سے 5 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

شہر میں اس وقت 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مختلف مقامات سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسکیم 33، گلشن معمار اور نیو کراچی کے علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی جس سے شہریوں کے لیے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا