سوشل میڈیا پر شہر قائد سے ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو پولیس کے باریش ڈی ایس پی سے جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔خاتون نے نہ صرف ڈی ایس پی کو تھپر مارا ،دھکے دئے بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنا کر دھمکاتی رہی -مگر پولیس افسر نے اس خاتون کے ساتھ بہترین برتاؤ کیا -شائید اس کی وجہ اس خاتون کا ریفرنس تھا جس سے ڈر کر اس پولیس افسر کی اس خاتون کو کچھ کہنے کی ہمت نہ ہوئی –
کراچی میں خاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی کا مقدمہ درج، سگنل توڑنے پرعورت کو روکا تو مجھ پر حملا کیا، اور کہا میں کمانڈر کے بہن ہوں، پھر بعد میں نیوی کے وردی پہنا ہوا افسر عورت کے ساتھ آفیس میں آکر مجھ پر تشدد کیا، ڈی ایس پی اشتیاق احمد کے فریاد
#عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/MRmB9Vr5kF— Siddan Sindhi (@Siddiqeghanghro) February 2, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باریش ڈی ایس پی کار کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور خاتون اس کار کیلئے راستہ بنانے کیلئے جھگڑا کر رہی ہے۔ اس دوران خاتون نے باریش ڈی ایس پی کو تھپڑ مارا اور اس کا گریبان پکڑا کر اسے گھسیٹا ، اس دوران ایک اور ٹریفک اہلکار آیا تو خاتون نے اسے بھی دھکا دے کر گاڑی کے آگے سے ہٹادیا۔ جھگڑے کے دوران ڈرائیور نے ڈی ایس پی کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی بھی کوشش کی۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ آج ہی پیش آیا یا یہ کافی عرصہ پہلے کی ویڈیو ہے جو آج وائرل ہوئی