کراچی: پیر کو کراچی کے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایک پیٹرول پمپ کا کیشئر 80 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا
مقامی پولیس کے مطابق، پیٹرول پمپ کا کیشئر 80 لاکھ روپے نقد جمع کرانے بینک جا رہا تھا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا۔
ڈاکوؤں نے فیول سٹیشن کے کیشئر کو روک کر گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی اور موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے۔
اس سے قبل کراچی پولیس نے چار مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا تھا جو لاہور کے سونے کے تاجر سے تین کروڑ روپے لوٹنے میں ملوث تھے۔
پولیس نے مبینہ ڈاکو کے قبضے سے 4.6 ملین روپے کی نقدی بھی برآمد کی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو 2 فروری کو تاجر سے 35.5 ملین روپے لوٹنے میں ملوث تھے۔سونے کے تاجر کو اس وقت ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جب وہ زیورات فروخت کرنے کے بعد کینٹ ریلوے سٹیشن جا رہے تھے۔