کراچی میں چینی ڈینٹل کلینک پر حملہ ؛ملازم ہلاک مالک زخمی

پاکستان میں چینی باشندے غیر محفوظ ہونے لگے آج کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آٰ یا جب ایک اور چینی باشندے کو شدت پسندوں نے نشانہ بنا ڈالا – اطلاعات کے مطابق صدر میں ڈینٹل سرجن کے کلینک پر حملہ ہوا اس حملے میں کلینک پر فائرنگ سے ایک چینی شہری ہلاک ہوگیا، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلینک میں فائرنگ سے چینی ڈینٹل ڈاکٹر کا ملازم رونلڈ ہلاک ہوگیا جبکہ اس واردات میں چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوگئیں جو ملزمان کا اصل ہدف تھے ۔

 

واردات کے لیے مجرم کلینک میں ملزم مریض بن کر آیا حالات کا جائزہ لیتا رہا اور باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی،کلینک سے 9 ایم ایم پستول کے ساتھ خول ملے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی دہری شہریت ہے۔ داکٹر اور ان کی اہلیہ زخمی تو ہوئے مگر ان دونون کی جان بچ گئی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف