15
کراچی میں پولیس ٹیم پر مسلح حملہ۔
کراچی: کراچی کے علاقے پاک کالونی میں جمعہ کو موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس کی گشت پارٹی پر حملہ کیا۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مشرف پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشت پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے موٹر سائیکل روکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔
پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔