کراچی میں آج سے چند روز اپنے ساتھی کے ہمراہ لرزہ خیز واقعے میں ملوث ایک شخس جس کا نام شاہین بہاری بتایا جارہا ہے پولیس کے خوف سے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیا پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر شاہین بہاری جس نے چند روز قبل اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایک پولیس افسر کو قتل کیا خودکشی کر لی۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت شاہین بہاری کے طور پر ہوئی ہے جو ٹارگٹ کلنگ کے کئی مقدمات میں ملوث رہا ہے۔انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر شاہین بہاری نے پولیس سے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی جان لے لی۔
جائے وقوعہ سے ایک پستول اور ایک نوٹ ملا۔ سوہائی عزیز کے مطابق ، شاہین کے لکھے ہوئے نوٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کے چھاپوں سے تنگ آکر خودکشی کر رہا ہے۔

اس نے یہ بھی کہا کہ شاہین اور اس کے ساتھی نے 28 اگست کو اے ایس آئی کرم خان کو قتل کیا جس کے بعد آصف بھیا شریک ملزم کو پولیس اور رینجرز نے گرفتار کیا۔