انسان کے دماغ میں کب خناس سماجائے کچھ کہا نہیں جاسکتا مگر انسان کا غصہ اس کا بدترین دشمن ہے جو ایک لمحے میں ہی پورے گھر کاسکون تباہ کرڈالتا ہے ایسا ہی کچھ سویڈن میں رہنے والے سابق ڈپٹی کمشنر نثار احمد ���� ���� کے بیٹے کے ساتھ ہوا جس نے طیش میں آکر صرف تلخ کلامی پر ایک پولیس والے کی زندگی کا چراغ گل کردیامگر دھرلیا گیا – تاہم ابھی تک اس قتل کی اصل وجوہات سامنے نہیں آسکیں –
کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو گولی مارکر قتل کردیا گیا،تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم خرم نثار سابق ڈپٹی کمشنر نثاراحمد کا بیٹا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم خرم نثار کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ایئر پورٹس پر بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ pic.twitter.com/3LRmYpqw63— Karachi Alerts (@Khi_Alerts) November 22, 2022
ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم خرم نثار بیوی اور 2 بچوں کے ساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے اور اس کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے، واردات کے بعد ملزم وہ گاڑی گھر پر چھوڑ کر دوسری کار میں فرار ہوگیا ہے -چھاپے کے دوران ملنے والی پسٹل کا بھی فرانزک کروایا جارہاہے ۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے گھر سے ایک پاسپورٹ کی کاپی بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا اس کی تلاش جاری ہےپولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس شخص کو پکڑلیں گے خیال ہے کہ اس نے اپنے کسی دوست کے گھر پناہ لے رکھی ہے اسی لیے دوستوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔