کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں سندھ بار کونسل کے سیکریٹری جاں بحق

کراچی: سندھ بار کونسل کے سیکریٹری اور معروف قانون دان عرفان مہر کو بدھ کی صبح گلستان جوہر میں عائشہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔

Image Source: Dawn

معروف وکیل رہنما نعیم قریشی اور دیگر وکلاء کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال لے گئے جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ٹارگٹ کلرز نے عرفان پر متعدد گولیاں چلائیں اور بغیر کسی مزاحمت کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا