کراچی میں شہری تو روز ہی لٹتے ہیں کئی جان سے بھی جاتے ہیں مگر آج کراچی کے علاقے جوہر آباد میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی لوٹ لیا گیا جب وہ چائے کے ہوٹل پر چائے سے لطف اندوز ہونے کے لیے رکے تھے -تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر آباد میں چائے کے ہوٹل پر ڈاکوؤں نے 4 لوگوں کو لوٹ لیا جن میں وزیراعلیٰ کے پروٹوکول افسر بھی شامل تھے۔
نجی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوہر آباد میں ہوٹل پر ڈاکوؤں نے گزشتہ روز نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوٹل پر لوٹ مار کی ہے۔لٹ جانے والے متاثرہ افراد میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر مسرور وارثی سمیت 4 افراد شامل ہیں۔ملزمان متاثرہ افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لے گئے، متاثرہ افراد نے واقعہ کے خلاف جوہر آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔