کراچی کے ڈیپارٹمینٹل سٹور میں لگی آگ 26 گھنٹے بعد بھی بے قابو

Pic01-021 KARACHI:June01- Fire Fighters are stand guard along with equipments out departmental store ,which is cover with massive smoke after fire, in Provincial Capital. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

جیل چورنگی کراچی کے قریب واقع ڈیپارٹ مینٹل سٹور کی بیسمنٹ میں کل اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر 26 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ابھی تک قابونہیں پایا جاسکا -اس وقت عمارت گرنے کے قریب ہے اور اسے ناقابل استعمال ڈیکلیئر قرار دے دیا گیا ہے ۔ڈی جی کھوڑو نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد عمارت کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد عمارت کی اصل حالت کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمارت کے مختلف حصوں کو گرانا شروع کر دیا گیا ہے۔

آگ لگنے سےان ترویوکے لیے آیا ایک بدنصیب لڑکا جاں بحق ہوگیا اور لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔ریسکیو حکام نے اس سے قبل آگ کو کیٹیگری 3 قرار دیا تھا اور 26 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 میں واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت سامیہ برج ویو اپارٹمنٹ میں واقع چیس سپر اسٹور کے گودام میں صبح تقریباً 10:30 بجے آگ بھڑک اٹھی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی آگ بھجائی نہ جاسکی ۔

کچھ ہی منٹوں میں دھوئیں نے پوری 15 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو کہ باہر نکلنے والے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھواں بڑھنے کے باعث بالائی منزلوں پر رہنے والے کئی لوگ پھنس گئے اور انہیں بانس کی سیڑھی کی مدد سے باہر نکالنا پڑا۔

Related posts

عمران خان کی رہائش گاہ کے گرد رکاوٹیں ختم ؛ پولیس کی بھاری نفری تعینات

شرپسند عناصر مجمعے کی آڑ میں ریڈ زون میں داخل ہو سکتے ہیں؛ضلعئی انتظامیہ

آج کے بعداحاطہ عدالت سے کسی کو گرفتار نہ کیا جائے؛سپریم کورٹ کا حکم