کراچی میں سندھ سرکار بے بس : سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز



کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر نے شہر کی گلیوں اور محلوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد صدر، سول لائنز اور گارڈن میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

یہ حکم محکمہ صحت سندھ کی سفارش پر پیر کو جاری کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع میں 400 سے زیادہ کوویڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔احکامات میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان کے داخلی اور خارجی راستے پیر سے شروع ہو کر 5 فروری تک بند رہیں گے۔
سب سے زیادہ کیسز گارڈن میں رپورٹ ہوئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران علاقوں میں لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔اس کے ساتھ ہی، کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ درج ذیل ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

تمام کاروبار کووڈ ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں

ماسک پہنائے جائں اور سماجی دوری پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔
گھروں کے اندر کسی بھی نجی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
عوامی سطح پر تین سے زیادہ افراد کا اجتماع نہ ہو۔
کوویڈ پازیٹو افراد کو گھر میں قرنطینہ میں رکھا جائے۔
لاک ڈاؤن کے تحت علاقوں میں راشن فراہم کیا جائے گا۔
لاک ڈاؤن اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ کیسز صفر تک نہ پہنچ جائیں۔
کراچی کی کوویڈ مثبتیت کی شرح گزشتہ ہفتے 40 فیصد سے کم ہوکر پیر کو 37.32 فیصد ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 3 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 831 کا تعلق کراچی شہر سے ہے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز