کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

کراچی: کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے بدھ کو بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اس وقت شہر میں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم آج آسمان صاف ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Image Source: INP

شہر میں سردی کی لہر 16 جنوری تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا جب کہ میدانی علاقوں میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی علاقوں میں شدید سردی رہے گا۔ تاہم پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بادلوں کے ساتھ موسم شدید سرد رہے گا۔

سردی کی لہر شروع ہوتے ہی ملک بھر میں گیس کی قلت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

کراچی، لاہور، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ سمیت کئی دیگر شہروں میں گیس پریشر میں کمی آئی۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا