کراچی میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی دسویں منزل میں آگ لگ گئی ، ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوچالی جنریٹر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی جن میں 6 فائر ٹینڈرز اور 2 سنارکل شامل ہیں۔
ریسکیو عملے نے بتایا کہ آگ رہائشی عمارت کی دسویں منزل میں لگی جو بعد ازاں عمارت کی کئی منزلوں تک پھیل گئی جہاں دھواں بھرجانے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جہاں 10 سے 15 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے ایک لاش اور 3 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔