کراچی میں راشن کی تقسیم میں بھگدڑ ؛ 12 افراد جان سے گئے

سائٹ ایریا کے علاقے میں مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں3 بچے بھی شامل ہیں۔واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

 

کراچی میں فیکٹری مالکان کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم جاری تھی یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فیکٹری کی جانب سے غریب افراد کو 2 ،2 ہزار روپے دیے جارہے تھے -فیکٹری کا دروازہ کھلتے ہی بھگڈر مچ گئی، بھگدڑ کے باعث متعدد افراد پیروں تلے کچلے گئے جبکہ فیکٹری کی دیوار بھی گر گئی۔پولیس نے فیکٹری سے 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حادثے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ فیکٹری مالکان نے راشن کی تقسیم سے متعلق اجازت نہیں لی تھی جبکہ متعلقہ تھانے کو بھی اس حوالے سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی