کراچی میں جنونی شوہر نے بیوی کی جان لینے کے بعد خودکشی کرلی

کراچی میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک جنونی شوہر نے سخت غصے کے عالم میں اپنے بسے بسائے گھر کو ہی اجاڑ دیا گھریلو جھگڑے کے اس واقعے میں، کراچی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔

پولیس کے مطابق سیف اللہ اور آمنہ دونوں میاں بیوی کی لاشیں جمعرات کی شام کراچی کی منظور کالونی میں گھر سے ملیں ۔

پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنی بیوی کو تیز دھار خنجر سے ذبح کیا اور بعد میں بندرگاہی شہر کی منظور کالونی میں واقع اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے جے پی ایم سی کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق