کراچی میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے منگوپیر میں ایک گھر میں کام کرتے ہوئے دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو  گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک مزدور کو کرنٹ لگ گیا جبکہ اس کے ساتھی کارکن کو بھی بجلی کا جھٹکا لگا۔

Image Source: BBC

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق مزدوروں کو بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے ایک کی شناخت امام بخش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ صبح سے اب تک کرنٹ لگنے کے واقعات میں تقریباً تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ روز لانڈھی میں یونس چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی