کراچی میں بارش پھر کسی طوفان کا اشارہ تو نہیں ؟

بارشیں کبھی تو خدا کا کرم سمجھی جاتی تھیں لیکن جیسے ہی شہر بڑھتے چلے گئے اور حکومتوں کی طرف سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے تو بارشوں نے لوگوں پر ستم ڈھانا شروع کر دئیے۔

ایسے شہر جنہیں کسی منصوبے کے تحت نہیں بنایا گیا، زیادہ مسائل کا شکار ہیں اور ایسے مکین جو بے ہنگم گلیوں اور گھروں میں رہتے ہیں انکے مال مویشی تک سیلاب کی نذر ہو جاتے ہیں۔

ہر سال بارشیں آتی ہیں لیکن حکومت کوئی پیشگی انتظامات نہیں کرتی۔

ہر سال بارشیں آتی ہیں اور پانی جمع ہو جاتا ہے۔

Image Source: Samaa TV

اس سال تو مون سون نے زیادہ تباہی اس طرح بھی مچائی کہ وہ کالونیز جو محفوظ سمجھی جاتی تھیں اور جن مکانوں کے مکین پرسکون زندگی گزارتے تھے وہ بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

کراچی میں بھی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے مگر دیکھنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت کیا پیشگی انتظامات کرتی ہے۔

کراچی میں شدیدگرمی اور حبس کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنےکا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز  آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

گلشن حدید میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔  ناظم آباد میں بھی بادل برسے ہیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس سے قبل محکمہ موسمیات نے مشرقی بھارت میں موجود ہوا کا دباؤ کمزور پڑنےکے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ظاہرکر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کابیان ہے کہ کراچی کے علاوہ نواب شاہ،تھرپارکر،ٹھٹہ اور بدین میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی