کراچی میں انوکھی واردات پہلے بچی اغوا کی گئی؛پھر 7 روز کی زندہ بچی کو1 دن کی بےجان بچی سے بدل دیا گیا : والدین غم سے نڈھال

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک اور نومولود بچے کو ہسپتال سے اغوا کرلیا گیا

ایک خاتون نے لاڑکانہ کے چاندکا چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے ایک نومولود بچے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا ۔ نوزائیدہ بچے کے لواحقین نے بچے کی گمشدگی کے بعد احتجاج کیا۔

نومولود کے والد واحد بخش نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو ہسپتال لے آئے جہاں اس نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ واحد بخش نے بتایا کہ اس کی ایک بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

IMAGE SOURCE : Baaghi Tv


جہاں ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈیوٹی پر مامور خاتون کو کہا گیا تھا کہ نومولود کی دیکھ بھال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ ہسپتال سے واپس لوٹے تو ان کی بیٹی اور خاتون ہسپتال وارڈ سے غائب ہو گئی تھیں۔

ان کے لاپتہ ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو واقعہ کے حوالے سے اطلاع دی۔

پولیس نے مشتبہ خاتون کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں اس نے ایک نومولود کی لاش حوالے کی۔

لاپتہ بچے کے والد نے دعویٰ کیا کہ نومولود کی لاش اس کی بیٹی نہیں تھی کیونکہ مرنے والا بچہ آٹھ دن کا تھا لیکن اس کی بیٹی صرف ایک دن کی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی