کراچی میں آسمان سے گرتے شہاب ثاقب کا نظارہ : پورا ملیر روشن ہوگیا

ایک شہاب ثاقب کراچی کے علاقے ملیر میں اوپر رات کے وقت آسمان سے گرتا اور زمین کی طرف آتا دکھائی دیا اور ہفتہ کی رات میٹروپولیس اور سندھ کے دیگر حصوں میں آگ کے شعلے کی صور ت نظر آیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے آسمان پر تیزی سے حرکت کرنے والی رنگین چیز کو دیکھنے کی اطلاع دی جو کہ جلد ہی غائب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق آسمان پر شام 7 بج کر 15 منٹ پر شہاب ثاقب دیکھا گیا جو کراچی سمیت صوبے کے کئی علاقوں سے نظر آرہا تھا۔

فلکیاتی گروپوں نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے کیونکہ زمین سے ٹکرانے سے پہلے چٹان کو زمین کی فضا میں جلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے شہابی ستاروں کے زمین تک پہنچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں اس لیے اس سے آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دنیا میں بہت کم ایسے وقعات دیکھنے کو ملے ہیں جب اس ٹوٹے ہوئے ستارے جسے شہاب ثاقب کہا جاتا ہے اس کے کھھ حصے زمین تک پہنچے یا گرے ہوں

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی