کراچی صدر میں میں ایک بار پھر دہشت گردی

کراچی ایک بار پھر شرپسندوں کا نشانہ بن گیا اس بار ایک موٹر سائیکل کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک اور کئی شدید زخمی ہو گئے دہشت گردی کے نتیجے میں کئی گاڑیاں بھی بری طرح جل گئیں

  کراچی کے علاقے صدر بم دھماکے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ آگئی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ اس دہشت گردی کے لیے موٹر سائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا جس میں بال بیرنگ سمیت اڑھائی کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکہ خیز مواد سائیکل کے کیریئر میں نصب کیا گیا تھا، بم ڈسپوزل سکواڈ کو جائےوقوعہ سےسائیکل کےپارٹس ملےہیں، جائے وقوعہ سے  سٹیل بال بیرنگ بھی ملےہیں۔دھماکے سے  2 گاڑیاں مکمل تباہ ، دیگر 7 گاڑیوں اور 3موٹرسائیکلوں کونقصان پہنچا ۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف