کراچی سے لاپتہ ہونے والی دو لڑکیاں لاہور سے بازیاب

کراچی سے لاپتہ ہونے والی 2 بہنوں کے بارے میں معلوم ہو ہے کہ وہ کراچی سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچ گئی ہیں اورکراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہونیوالی 2 بچیوں کو لاہور سے ڈھونڈ لیاگیا ہے ۔ بچیوں کو لینے کیلئے ٹیم لاہور روانہ ہو رہی ہے

ایس ایس پی کورنگی نے کہاکہ دونوں سہیلیاں منصوبہ بندی کرکے گھر سے نکلیں تھیں ،دونوں بچیاں گھروالوں سے ناراض ہو کر نکلیں تھیں ،ساجد سدوزئی نے مزید بتایا بچیوں نے گھر سے جانے کیلئے مختلف ٹرینوں کی معلومات بھی لیں ۔تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہےکہ دونوں لڑکیاں کورین میوزک بینڈ سے متاثر تھیں اور لڑکیاں کوریا جانے کے لیے مبینہ طور پر گھروں سے خود گئیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان لڑکیوں نے ٹرینوں کے بارے میں معلومات لیںکہ کون سی گاڑی کتنے بجے کہاں جاتی ہے اور انھوں نے اپنے ایک کزن کو بھی ساتھ جانے کے لیے کہا مگر اس نےان کے ساتھ سفر سے انکار کردیا –

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں