کراچی سے عید ٹرین 1078 مسافروں کو لے کر پشاور کی جانب رواں دواں

حکومت پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے یہ ریل گاڑیاں کراچی سے پشاور تک لوگوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچائیں گی

عید الفطر سے قبل پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی دو خصوصی عید ٹرینوں میں سے پہلی جمعہ کو دوپہر 2.30 بجے سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔

اکانومی کلاس ٹری جس کو 14 بوگیاں لگائی گئ ہیں یہ ٹرین اپنے سفر میں 1,078 مسافروں کو تقریباً 32 گھنٹے اور 30 ​​منٹ میں اپنے آخری اسٹاپ، پشاور پہنچائے گی ۔ یہ راستے میں تقریباً 30 مقامات پر مسافروں کو اتارے اور چڑھائے گی ۔

کراچی کے بعد حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، خان پور، بہاولپور، ملتان، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، چک جھمرہ، چنیوٹ، چناب نگر، شاہین آباد، سرگودھا، ملکوال، منڈی بہاؤالدین، لالہ موسیٰ، جہلم، راولپنڈی، ٹیکسلا کینٹ، اٹک سٹی اور نوشہرہ سے ہوتے ہوئے مسافر اپنے گھروں کو جائیں گے ہفتہ کی رات گیارہ بجے اپنے آخری سٹاپ کے مسافر پشاور پہنچیں گے۔

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

عالمی منڈی میں پٹرول سستا ؛ پاکستان میں 12 روپے فی لٹرکمی کا امکان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ