پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لینڈنگ اپروچ کے بعد تندوتیز ہواؤں کے حصار میں آگئی، جہاز کے توازن بگڑنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں چند مسافر سیٹوں سے فرش پر گرگئے تاہم کپتان کی فنی مہارت کے سبب خراب اور غیرمعمولی موسم میں پھنسے طیارے نے کافی تگ ودو کے بعد رن وے پر محفوظ طریقے سے لینڈنگ کرلی ۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی پرواز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل مختلف سمتوں کی تیز ہواؤں کے سبب طیارہ ہچکولے کھانے لگا۔پرواز پر تعینات عملے کے تین ارکان اور ایک مسافر ایک دوسرے سے مبینہ طور پر ٹکرا کر گئے۔ طیارے کے فرش پر گرنے کے بعد کافی دیر تک لڑھکتے رہے، جنہیں اندرونی چوٹیں بھی آئیں۔
طیارے کو متوازن کرنے کے دوران کپتان کی ساری کوششیں کافی دیر تک بے سود رییں، غیرمعمولی موسم کی زد میں آنے والے طیارے کو کیپٹن مقبول آپریٹ کر رہے تھے۔لینڈنگ کے وقت موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ اسلام آباد ائر پورٹ پر اتر گیا، پی کے 308 نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے شام 4 بجے اڑان بھری،اسی طیارے نے پی کے 309 کے مسافروں کو کراچی پہنچایا۔
ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کردی تاہم عملے اور مسافروں نشستوں سےگرنے اور مبینہ زخمی ہونے کو افواہ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ مسفروں کے ساتھ کوئی برا واقعہ پیش نہیں آیا سب بالکل خیریت سے ہیں-