کراچی : سال نو کے موقع پر فائرنگ : 11 سالہ علی رضا جاں بحق ؛ 17 زخمی

کراچی میں سال نو کے موقع پر فائرنگ سے 11 سالہ لڑکا جاں بحق اور 17افراد زخمی ہوگئے ۔

ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود کراچی جمعے کی رات دیر گئے اور ہفتہ کی علی الصبح جشن کی گولیوں سے گونجتا رہا ۔ حکام نے خبردار کیا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

فائرنگ کے دوران اجمیر نگری کا رہائشی 11 سالہ لڑکا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال لے جایا گیا مگر اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ گھڑ منڈی کے قریب ایک اور 9 سالہ بچیبھی اندھی گولی سے زخمی ہوگئی۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، رنچھوڑ لین، گرومندر، کالا پل، صدر، بلدیہ، لیاقت آباد، کورنگی، لانڈھی اور ملیر میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی اطلاعات ہیں۔

الیکٹرونک مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا۔ خوش قسمتی سے وہ اور اس کا خاندان محفوظ رہے۔

نئے سال کی پہلی ایف آئی آر الفلاح تھانے میں فہد رحیم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر درج کی گئی۔

ادھر پنجاب میں جشن منانے پر 36 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ان کے قبضے سے ہتھیار اور پٹاخے ضبط کر لیے ہیں۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی