کراچی: زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا، 3 افراد زخمی

کراچی: کراچی کی نصرت بھٹو کالونی میں زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نصرت بھٹو کالونی کے قریب زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا ہے۔ نیا ناظم آباد کے لیے پل بنایا جا رہا تھا۔

Image Source: Dawn

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت پل پر کام جاری تھا۔ جس کے نتیجے میں دو سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب پل گرنے سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی ہے جب کہ شہریوں میں بھی خوف وہراس پھیل گیا ہے کیونکہ زیر تعمیر پل کے قریب دکانیں اور مکینوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ .
علیحدہ طور پر ستمبر 2022 میں، آر ڈی -71 کے قریب روہڑی صالح پٹ روڈ پر ایک پل سیلابی پانی کے دباؤ کی وجہ سے گر گیا۔
کھارے پانی کے نالے (سیم نالہ) پر پل کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
سکھر کو صالح پٹ، چونڈکو اور سانگھڑ سے ملانے والا پل گرنے سے ٹریفک معطل ہوگئی۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی