کراچی: دو دریا میں واقع ریسٹورنٹ کا کچھ حصہ گر گیا

کراچی: کراچی کے دو دریا میں واقع ایک ’متروک‘ ریسٹورنٹ کا کچھ حصہ پیر کو گر گیا۔

درخشاں پولیس کے مطابق ہوٹل گزشتہ 11 سال سے بند تھا اور لوگ وہاں فوٹو گرافی کے لیے آتے تھے تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں ریسٹورنٹ کا ایک حصہ سمندر میں دکھایا گیا ہے۔

Image Source: Worldorgs

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ پولیس 15 ہیلپ لائنز پر واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

لوگوں کو احاطے میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے درخشاں پولیس کی نفری ہوٹل کے باہر تعینات کر دی گئی ہے۔

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز آٹھ  میں دو دریا کی پٹی پر کئی مشہور ریستوراں واقع ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب مون سون کی شدید بارشوں نے شہر کے بنیادی ڈھانچے اور سیوریج کے نازک نظام کو برباد کر دیا ہے۔

Related posts

نریندر مودی نے خود کو بھگوان یا دیوتا سمجھنا شروع کردیا

لاہور میوزیم انتظامیہ نے عوام کے لیے انٹری ٹکٹ ختم کردیا ؛مفت سیر کریں

کپتان کا کیس لڑنے کی سزا ؛لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی سے فارغ