کراچی: تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر 3 طالب علم جاں بحق

کراچی: منگل کو کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے تین طالب علموں کو کچل کر ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

Image Source: MM News TV

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
بندرگاہی شہر میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جہاں تیز رفتاری سے چلنے والی بھاری گاڑیوں نے شہر کے لوگوں کو لاپرواہی اور کم عمر ڈرائیوروں کی وجہ سے زندگی سے محروم کر دیا ہے۔
حال ہی میں کراچی میں ایکسپو سینٹر کے قریب کراچی یونیورسٹی کی طالبہ کو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی