کراچی: بلدیہ میں فارم ہاؤس سے 2 تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی: منگل کو کراچی میں دو تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں واقع فارم ہاؤس سے لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا اور ایک کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے اور دوسرے کو کلہاڑی سے مارا گیا تھا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت لال بخش اور ہوشیار علی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Image Source: OP

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں اورنگی ٹاؤن میں اپنے گھر کی زیر زمین پانی کی ٹینک سے دو بہنیں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی تھیں۔
پولیس حکام نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کاروں نے موت کی صحیح وجہ کا تعین کرنے کے لیے کیمیائی جانچ کے لیے نمونے جمع کیے تھے۔ ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی شناخت ثمینہ (20) اور آمنہ (22) کے نام سے ہوئی ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی