کراچی : بجلی کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے مزید اضافہ

بجلی کی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے- ہر ہفتے بجلی کی قیمت بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں وفاقی حکومت نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 11روپے 37پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے ۔

کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11روپے 38 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 11روپے 37پیسے اضافے کی منظور ی دے دی ہے ، جبکہ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی ۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق جون میں سی پی پی اے سے ہمیں مہنگی بجلی ملی ہے، ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے بھی اثر پڑا ہے

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد