اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے متاثرہ دوسرا مریض قرنطینہ سے فرار ہوگیا جس کو انتظامیہ کی مدد سے پکڑ کر انتہائی سخت سیکیورٹی میں دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا۔
کراچی میں اومیکرون کا کیس سامنے آنے کے بعد مریض قرنطینہ سے فرار ہوگیاhttps://t.co/7pyqcMsdNH
برطانیہ سے کراچی آنے والے مزمل نامی پاکستانی میں ایئر پورٹ پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس کی جینوم سیکونسنگ کی گئی تو اس میں اومی کرون پایا گیا۔ اومیکرون کی تصدیق کے بعد حکام نے مزمل کو شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں قرنطینہ کیا تاہم وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔
مزمل کراچی کے علاقے کھارا در کا رہائشی ہے جس کو محکمہ صحت سندھ کے حکام نے انتظامیہ کی مدد سے پکڑ لیا ہے۔ اسے 15 دسمبر کو پکڑ کر قطر ہسپتال میں قرنطینہ کیا گیا جہاں سنٹر کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔