الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد کی ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری 2023 کو کرانے کا حکم جاری کر دیا ساتھ ہی متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ۔ کچھ ماہ قبل الیکشن کمیشن نےپہلے مرحلے میں اندرونی سندھ میں الیکشن کرائے تھے ، لیکن دوسرے مرحلے میں الیکشن کرانے کیلئے کراچی اور حیدر آباد کی ڈویژنز میں الیکشن سے قبل سیلاب کی صورتحال سامنے آگئی –
تاہم پی ٹی آئی کا الزام تھا کہ پیپلز پارٹی الیکشن ہارنے کے خوف سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کروانے کے لیے سیلاب کو بہانہ بن ارہی ہے جس پر عدالت نے بھی برہمی کا ظہار کرکے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیاتھا اسی تناظر میں الیکشن کمیشن نے 15نومبر کو سماعت کی ، جس میں کراچی اور حیدر آباد کی تمام بڑی پارٹیوں کو سنا اور اسی سماعت میں سیکریٹری اور چیف سیکریٹری سندھ کو بھی سنا گیا ، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو اب سنا دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن میں انتظامیہ کو تمام تر حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے احکامات بھی صادر کیے –