لاہور کے مختلف علاقوں میں بدہ کے بعد جمعرات کو بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی لہر اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔
لاہور کے گرد و نواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ تاہم بارش کا پانی سڑکوں پر بھی جمع ہوگیا اور نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث جی ٹی روڈ سمیت اہم سڑکیں زیر آب آگئیں۔
— Hakeem Habib Ur Rehman Kamboh (@HRKamboh) July 14, 2022
دوسری جانب راولپندی اسلام آباد میں بارش جم کر برسی اور اب جہلم شہر اور اس کے گردونواح میں مسلسل دوسرے روز بھی بارش جاری ہے۔ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔