کترینہ کیف اور وکی کوشل کے خلاف عدالت میں درخواست

کترینہ کیف کی شادی جس پر پہلے ایمیکرون وائرس کے سائے منڈلانے لگے تھے اب ایک وکیل نے ان کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کردی انڈین ایڈووکیٹ نیترا بند سنگھ کو اعتراض ہے کہ شادی کی وجہ سے سڑک کو بند کردیا گیا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہا ہے

راجستھان میں مقیم ایک وکیل نے جوڑے اور سکس سینس باروارا فورٹ انتظامیہ کے خلاف ان کی شادی سے پہلے ایک اہم سڑک کو روکنے کے لیے شکایت درج کرائی ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق، ایڈوکیٹ نیترابند سنگھ جدون نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، سوائی مادھوپور میں وکی، کترینہ اور ہوٹل انتظامیہ کے خلاف چوتھ ماتا مندر کا راستہ روکنے کے لیے شکایت درج کرائی ہے۔

توقع ہے کہ جوڑے آج 7 دسمبر کو شادی کی تقریبات شروع کریں گے اور مبینہ طور پر 9 دسمبر کو ہوٹل سکس سینسس باروارا فورٹ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ تاریخی مندر کے راستے پر واقع ہوٹل نے وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریوں کے تحت 6 سے 12 دسمبر تک اس کی طرف جانے والی سڑک کو بند کر دیا ہے۔جدون نے اپنی شکایت میں یہ بھی کہا کہ عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹ کو آپریشنل کیا جائے۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس