کانگو میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کو حادثہ 6 جوان شہید

پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کا سلسلہ جاری آج کانگو میں امن مشن پر جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا جس کے بارے میں فوج کو شبہ ہے کہ باغیوں نے اس ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا یا ہے

پاکستان ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ کے مشن کانگو میں 2011 سے امن کی ڈیوٹی پر تعینات ہے۔ 29، 22 مارچ کو کانگو میں جاسوسی مشن کے دوران، 1 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، فوج کے میڈیا ونگ، انٹر سروسز پبلک کی طرف سے اس خبر کی تصدیق کردی گئی ہے پاکستان نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا ۔

اس میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور جہاز میں موجود اقوام متحدہ کے آٹھ امن فوجیوں سمیت چھ پاکستانی فوج کے افسران اور سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

آئی ایس پی آر نے شہید اہلکار کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان (پائلٹ)، میجر سعد نعمانی (کو پائلٹ)، میجر فیضان علی، این/سب سمیع اللہ خان (فلائٹ انجینئر)، حوالدار محمد اسماعیل (کریو چیف) ۔ محمد جمیل (گنر)سے کی ۔

اس سے پہلے دن میں کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ اس کا ایک ہیلی کاپٹرجو جاسوسی کے مشن پر تھا اسسے ہمارا رابظہ ختم ہوگیا ہے اور پھر کچھ دیر بعد ہیلی کاپٹر حادثے کی اطلاعات موصولہوئیں جسمیں 8 پاکستانی جوان شہید ہوگئے ۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی