معروف کامیڈین عمر شریف کوآج کراچی کے عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تدفین سے قبل سینکڑوں لوگ کامیڈین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کلفٹن بلاک کے ایک پارک میں جمع ہوئے۔
پارک کے داخلی دروازے پر بھاری ہجوم اور سیکیویٹی وجوہات کے باعث مین گیٹ کو بند کر دیا گیا جبکہ شہر کے وارڈنز اور دیگر پولیس حکام نے عمر کی لاش کو قبرستان کی طرف لے جانے والی ایمبولینس کے لیے راستہ بنایا ۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ لیجنڈ کامیڈین کے جنازے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ، دو ڈی ایس پیز کی نگرانی میں 200 سے زائید پولیس افسران جنازے میں تعینات تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے کلفٹن بلاک میں عمر شریف پارک کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ نصب کیا ہے۔ پارک کے مرکزی گیٹ کے باہر گراؤنڈ کو نماز جنازہ کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی پارک کے باہر تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نماز جنازہ سے قبل عمر شریف پارک کی تلاشی بھی لی تھی۔